21

What is pain? درد کیا ہے؟

What is pain?

درد کیا ہے؟
تحریر ہانیہ شفیق
درد کو ایک نا خوشگوار احساس کہا جا سکتا ہے۔ یہ کسی بھی محرک کے خلاف آپ کے جسم کا رد عمل ہے۔
درد یا تکلیف کی مختلف اقسام ہیں یہ جسمانی طور بھی ہو سکتا ہے اور جذباتی طور بھی۔ شارٹ رم بھی ہو سکتا ہے اور لانگ ٹرم بھی۔
بنیادی

طور پر اس کی درج ذیل تین اقسام ہیں۔
1. Nociceptive pain
یہ جسمانی درد ہے جو زخم لگنے سے اٹھتا ہے۔
ہمیں کوئی چوٹ لگ جاۓ اور اس سے کچھ جسمانی ٹشو تباہ ہو جائیں۔ ایسا درد
نوسیو سیپٹو درد کہلاتا ہے۔
جیسا کے ہڈی کا ٹوٹ جانا، جسم کا جل جانا، زخم آ جانا یا مسلز سٹریس وغیرہ۔ ایسا درد ایک ہی جگہ پر ہوتا ہے اور مستقل ہوتا رہتا ہے جب تک مکمل ٹھیک نہ ہو جاۓ۔ آرام کی نوعیت زخم کی گہرائی پر منحصر ہوتی ہے۔
اس درد کو روکنے کے لیے
Analgestic pain killers
دی جاتی ہیں۔

2.Neuropathic pain
یہ جسمانی درد ہے جس سے دماغ اور جسم کے محسوسات پہ فرق پڑتا ہے۔

یہ تکلیف نروس سسٹم میں بیماری یا کسی damage
کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس سے محسوس کرنے کے احساسات پر بہت فرق آ جاتا ہے۔
یہ تکلیف
Central nervous system
یا
Peripheral nervous system
میں کسی تبدیلی یا حادثے کی صورت میں آتی ہیں۔
میری ایک آنٹی کی ایک حادثے میں ریڑھ کی ھڈی ٹوٹ گئ تھی۔
ان کا حرام مغز بھی متاثر ہوا۔
انہیں اب گرمیوں میں بھی شدید سردی لگتی ہے وہ مستقل جرابیں پہنیں رکھتی ہیں۔
اس تکلیف کی نوعیت مہینوں سال یا تا عمر بھی ہو سکتی ہے۔
اس کو سرجری یا آپریشن سے ٹھیک کیا جاتا ہے۔

3.Psychogenic pain
یہ جذباتی تکلیف ہے جو ذہن اور جسم کے لیے حقیقی اور غیر حقیقی تکلیف کا احساس پیدا کرتی ہے۔ اس تکلیف کو ڈیپریشن بھی کہا جاتا ہے۔

بائیولوجی میں کہا جاتا ہے یہ وہ جسمانی درد ہے جو جذبات کو ٹھیس لگنے، رویوں اور ذہنی اذیت کے باعث اٹھتا ہے۔
یہ بیک وقت ذہنی اور جسمانی درد ہے۔
اس درد سے پورا جسم متاثر ہوتا ہے لیکن خاص کر معدہ دماغ اور کمر کے امراض لاحق ہوتے ہیں۔
اس مسئلے کے حل کے لیے ڈاکٹرز کانسلنگ کرتے ہیں یا اینٹی ڈیپریشن یا
Non narcotic pain killers
دیتے ہیں۔
اس کے علاج کی مدت انفرادی طور مختلف ہو سکتی ہے۔
ہانیہ شفق

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں