86

Firefly جگنو

۔Firefly جگنو

دن کو کیڑے، رات کو جگنو پکڑنے کا شوق
جانے کس منزل پر لے جائے گا یہ پاگل پن مجھے

جگنو، جو کہ بہت سے اشعار اور افسانوں کا موضوع رہتا ہے، کو مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ہے. پشتو میں ہم اس کو “دہ پڑک چینجی” یعنی چمکنے والا کیڑا کہا جاتا ہے. عام انگریزی میں اس کو Firefly کہا جاتا ہے. جگنو کا تعلق کیڑوں کے Lampyridae خاندان سے ہے.
اس خاندان میں تقریباً 2100 انواع پائے جاتے ہیں جس میں Photinus نوع قدرے عام ہے.

رہائش –

جگنو زیادہ تر پانی کے آس پاس یا گیلے جگہوں میں رہنا پسند کرتے ہیں اور گرم علاقوں میں پائے جاتے ہیں. ان میں سے کچھ انواع پہاڑوں، پتھریلی جگہوں میں رہتے ہیں.

زندگی کے ادوار –

مادہ جگنو ملاپ کے کچھ دن بعد زمین کے بالکل اوپر یا تھوڑا سا نیچھے انڈے دے دیتی ہے. انڈوں سے تین ہفتوں یا ایک مہینہ بعد بچے نکل آتے ہیں اور گرمیوں کے اختتام تک کھاتے رہتے ہیں. ان کے بچوں کو glowworm کو بھی کہا جاتا ہے. وہ پھر ست دنوں یا تین ہفتوں تک زمین میں گھس کر پیوپا بن جاتی ہے جس سے پھر بالغ جگنو نکل آتے ہیں.

سردیوں میں جگنو درختوں یا زمین پر گرے ہوئے پتوں یا مٹی گھس کر سردیاں گزارتے ہیں اور موسم بہار میں باہر نکل آتے ہیں.

یہ زیادہ تر رات کو نکل آتے ہیں مگر کچھ انواع دن کو بھی موجود ہوتے ہیں جبکہ کچھ قسمیں دن رات موجود ہوتے ہیں.

خوراک –

یہ شکاری کیڑے ہیں جو کہ دوسرے کیڑوں کا شکار کرتے ہیں. یہ بالخصوص کیچوے (earthworms) کا شکار کرتے ہیں.
ان میں سے کچھ انواع پودوں کے پتے اور گھاس کھاتے ہیں.

جگنو کیسے چمکتے ہیں؟

جگنو کے چمکنے کے عمل کو bioluminescence کہا جاتا ہے. ان کے پیٹ میں ایک قسم کا کیمیکل (enzyme) موجود ہوتا ہے جس کو luciferase کہا جاتا ہے. جیسے ہی جگنو سانس لیتا ہے تو آکسیجن اس luciferase سے ٹکرا جاتا ہے جس سے روشنی پیدا ہو جاتی ہے.
جگنو سبز، سرخ اور بلیو رنگوں میں چمکتے ہیں.

جگنو کے چمکنے کی وجہ سے نر اور مادہ کو ایک دوسرے کو ڈھونڈنا آسان ہوتا ہے. اس چمک کو دیکھ کر بہت کیڑے اس کے قریب چلے جاتے ہیں جو ان کے کھانے کا سبب بن جاتے ہیں.

رہن سہن –

رہن سہن کے معاملے میں جگنو بہت ہی زیادہ حساس ہوتے ہیں. اگر انکے رہنے کی جگہ کو تھوڑا سا بھی ڈسٹرب کیا جائے تو وہ وہاں سے ہجرت کر لیتے ہیں. انکو زیادہ روشنی والی جگہوں میں رہنا پسند نہیں ہوتا.

رات کے اندھیرے میں
سرد تاریک کمرے میں
جگنو تمہاری یاد کا
اچانک ٹمٹما اٹھا
درد کے ایک ٹیس نے
پھر سے انگڑائی لی
خاموش رات مہکنے لگی
یاد کی آگ دہکنی لگی
جگنو تمہاری یاد کا
اچانک ٹمٹما اٹھا

کیڑوں کے بارے میں جاننے کے لیے جواین کریں کیڑوں کی دنیا گروپ. پوسٹ کاپی کرنے کی بجائے شئر کریں.

تحریر – اعزاز احمد
المعروف – the insect boy
ماہر حشرات

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں