54

Black Widow Spider – Azaz Ahmad

السلام علیکم

بلیک ویڈو مکڑی

تحریر – اعزاز احمد

کچھ دنوں میں مجھ سے کئی لوگوں نے بلیک ویڈو مکڑی کے بارے میں پوچھا تو آج اس پر ایک تفصیلی مضمون لکھنے کی کوشش کرتا ہوں.

تو Black widow مکڑی کا تعلق مکڑیوں کے Latrodectus نوع اور Theridiidae خاندان سے ہے. پوری دنیا میں اب تک اس مکڑی کے 31 انواع دریافت ہو چکے ہیں.


پہچان –

اس مکڑی کی پہچان یہ ہے کہ یہ کالے چمکدار رنگ کے ہوتے ہیں اور اس کے پیٹ پر سرخ رنگ کے دھبے ہوتے ہیں. کچھ انواع کا رنگ گہرا براؤن ہوتا ہے اور انکے کمر پر سفید اور سرخ لکیریں ہوتی ہیں جبکہ کچھ انواع کا رنگ کالا چمکدار ہوتا ہے اور جسم کے اوپر سرخ دھبے ہوتے ہیں اور کچھ انواع کے جسم پر کوئی دھبہ موجودہ نہیں ہوتا.

پھیلاؤ –

یہ مکڑی بر اعظم انٹارکٹکا کے علاوہ دنیا کے ہر بر اعظم میں پائی جاتی ہے. زیادہ تر امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں. پاکستان میں ابھی تک اس کی موجودگی پوری طرح کنفرم نہیں.

عادات-

رہائش – یہ مکڑی وہاں رہا پسند کرتی ہیں جہاں انسان یا دوسرے جانداروں کی دخل اندازی نہیں ہوتی یا بہت کم ہوتی ہے. عموماً یہ زمین کے قریب جالا بناتے ہیں. یہ گھروں سے باہر رہتے ہیں. اگر گھر میں داخل ہو جائے تو تاریک جگہوں میں جالا بناتے ہیں. عموماً غیر استعمال والے تہہ خانے.

خوراک – انکی نظر کافی کمزور ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ جانداروں کی خرکت سے انکی موجودگی کا پتہ لگاتے ہیں. شکار جب بھی ان کے جالے میں پھنستا ہے تو یہ مکڑی جلدی سے اسکے گرد جالا لپیٹ لیتے ہیں اور انکے جسم پر زہر چھڑک دیتے ہیں جسکی وجہ سے شکار کا جسم پگھل جاتا ہے اور یہ اسکو چوس لیتے ہیں. چھوٹے کیڑے مکوڑے انکی خوراک بنتے ہیں.

انکو widow اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ جنسی عمل کے فوراً بعد اپنے نر کو کھا جاتے ہیں. نر مکڑی کسی بھی مادہ کے قریب جنسی عمل کے لیے جانے سے پہلے جالا سونگھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ اس سے پہلے آنے والا نر مارا جا چکا ہے یا نہیں. اگر پہلے آنے والا نر مارا جا چکا ہو تو یہ بلا جھجک پاس جاتے ہیں کیونکہ مادہ ان دنوں دوسرا نر نہیں کھاتی.

کاٹ-

یہ مکڑی زیادہ غصیلی نہیں ہوتی اور آسانی سے بالکل نہیں کاٹتی. یہ آخری دفاعی طور پر کاٹتی ہے. عموماً یہ کاٹ لیتے ہیں مگر زہر نہیں ڈالتے. بہت کم موقعوں پر انکی کاٹ زہریلی ہوتی ہے.
انکے زہر میں Latrotoxin زہر شامل ہوتا ہے.

زہر کے اثرات –

انکے کاٹنے سے جسم پر کاٹنے کا کوئی بھی نشان نہیں بنتا. کاٹنے کے پانچ سے دس منٹ بعد درد شدید ہو جاتا ہے. کاٹی ہوئی جگہ پر ایک گھنٹہ بعد گرمی دانے جیسی شکل نمودار ہو جاتی ہے اور اس جگہ سے پسینہ نکلنا شروع ہو جاتا ہے. وہ جگہ رنگ نہیں بدلتی. درد عموماً چار دنوں سے ایک ہفتہ تک رہتا ہے. اگر مکڑی نے زیادہ مقدار میں زہر ڈالا ہو تو علاج نہ کرنے کی صورت میں کاٹی گئی جگہ کے گرد گوشت سڑ جاتا ہے.

کچھ لوگوں میں علامات مختلف ہوتے ہیں. کاٹے جانے کے بعد اس جگہ درد کے علاوہ درد انکے پاؤں کے نچلے حصے سے پنڈلیوں تک آجاتا ہے اور وہاں سے نچلی کمر تک. پھر وہ درد سینہ اور کندھے پر شروع ہو جاتا ہے.

انکے کاٹنے سے لگنے والی بیماری کو Latrodectism کہا جاتا ہے. جسکے علامات مندرجہ ذیل ہیں،

کاٹے جانے والی جگہ یا باقی جسم سے پسینہ نکلنا شروع ہو جاتا ہے. دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے جس سے بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے. پیٹ اور سر درد شروع ہو جاتا ہے، متلی اور قے شروع ہو جاتی ہے. جسم کے مختلف حصوں میں درد شروع ہو جاتا ہے. یہ علامات ایک سے چار دن تک جاری رہتی ہے. کچھ لوگوں میں یہ علامات ایک ہفتہ تک جاری رہتے ہیں. علاج نہ کرنے کی صورت میں یہ درد ہفتوں سے لے کر مہینوں تک رہتا ہے.
زہر کی شدت سے چھوٹے بچوں کی موت واقع ہو سکتی ہے اگر بر وقت طبی امداد نہ دیا جائے.

علاج –

کاٹے جانے کے بعد گھریلو ٹوٹکے آزمانے کی بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں. وقتی طور پر درد کم کرنے والے ادویات کا استعمال کیا جا سکتا ہے. بسا اوقات علاج کی ضرورت نہیں ہوتی. علامات جلد ہی خود بخود ختم ہو جاتے ہیں. اگر تکلیف شدت اختیار کرتا جائے تو ہسپتال جائیں.

پوسٹ پڑھنے کے بعد ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان میں اب تک اس طرح کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا.
کیڑے مکوڑوں کے بارے میں جاننے کے لئے یا ان کے متعلق سوالات کے لئے جوائن کریں “کیڑوں کی دنیا Keero ki dunya” گروپ.

پوسٹ کو کاپی کرنے کی بجائے ڈائریکٹ شئر کریں.
تحریر – اعزاز احمد. المعروف The insect boy.

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں