50

کیا ہم آنکھیں بند کر کے سیدھا چل سکتے ہیں ؟

کیا ہم آنکھیں بند کر کے سیدھا چل سکتے ہیں ؟

حسن جیلانی

ہم اپنی آنکھیں بند کر کے سیدھا نہیں چل سکتے عام طور پر ایسا کرنا نامُمکن ہے تجرُبہ کر کے معلُوم کیا جا سکتا ہے لیکن اگر کوئ پراپر ٹریننگ لے تو وہ الگ بات ہے (ٹرین کیا ہوا انسان آنکھیں بند کر کے بھی سیدھا جا سکتا ہے ) ۔
کسی انسان کا سیدھا چلنا تین چیزوں پہ مُنحصر ہے ۔

1. دیکھنا
ہمارے دیکھنے کی صلاحیت ہمارے جسم کو ماحول کے ساتھ مُنسلک کر دیتا ہے ہم چیزوں کو دیکھنے کے لیے اپنی آنکھوں کا استعمال کرتے ہیں ، ہم ایک ٹارگٹ کو مُنتخب کر دیتے ہیں اور سیدھی لائن پہ چل سکتے ہیں ۔ ہم اپنی آنکھوں کی وجہ سے ہی سیدھا چلنے پہ رہنُمائ حاصل کر سکتے ہیں ۔

2.کان کا اندرونی حصہ
ہمارا کان ایک خاص قسم کے حصے پہ مُشتمل ہے جس کو “vestibular apparatus” کہا جاتا ہیں یہ حصہ گریویٹی کے حساب سے ہمارے جسم کی پُوزیشن کے پیغامات بھیج کر ہمارے جسم کو مُتوازن اور برقرار رکھتا ہیں ۔

3.پروپریوسیپٹرز
اس کے علاوہ ہمارے جائنٹس اور پٹّھوں میں خاص قسم کے ریسپٹرز موجود ہوتے ہیں ۔ یہ ریسیپٹرز ہر وقت دماغ کو پیغامات پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے جسم کے مُختلف حصوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلُق کو معلُوم کر سکتے ہیں ۔

یہی تین اجزاء ہمارے جسم کو مُتوازی اور برقرار رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہم گِرنے اور مُتزلزل چلنے سے بچ جاتے ہیں ۔ اگر مذکورہ تین چیزوں میں سے ایک بھی کام نہ کرے تو ہم سیدھے لائن سے ہٹ سکتے ہیں مثال کے طور پر اگر ایک انسان اپنی آنکھیں بند کر دے تو وہ سیدھا نہیں چل سکتا یہاں تک کہ اس کو آنکھیں بند کر کے چلنے کی تربیت نہ دی جائے ۔ اگر آپ غیر تربیت شُدہ لوگوں کو آنکھین بند کر کے سیدھی لائن پہ چلنے کو کہے گے تو کبھی بھی سیدھا نہیں چل سکے گا بلکہ عموماً اس لائن کے دائیں جانب مُڑ کر ہی چلے گا ۔

https://www.facebook.com/ilmkijustju/

https://www.facebook.com/groups/AutoPrince/

http://justju.pk

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں