21

ڈی این اے و آر این اے, جینز و کروموسومز

ڈی این اے و آر این اے, جینز و کروموسومز

سیل یاخلیہ کے نیوکلیس یا مرکزے میں موجود Deoxyribonucleic acid (DNA) ) اور (Ribonucleic acid (RNA موروثی خصوصیات، جینیاتی معلومات یا جینیٹک انفرمیشن تمام عمر READ AND STORE کرنے کے ذمہ دار ہیں.

ہDNA جینیٹک انفرمیشن کو اسٹور اور اسکی نقل تیار کرنے کا ذمہ دار ہے جبکہ RNA جینیٹک انفرمیشن جو DNA میں ہوتی ہے اسکو شکل دینے کے لئے اسکے مطا بق پروٹینز تیار کرتا ہے اور ان پروٹینز کو ribosomal پروٹینز کے کارخانوں میں پہنچا دیتا ہے.

انسان کا جسم 50 سے 100 ٹریلین سیلوں کا مجموعہ ہے جن سے زندگی کی بنیادی اکائیاں تشکیل پاتی ہیں۔ یہ سیل باہم مل کر انتہائی پیچیدہ ٹشوز اور اعضاء تشکیل دیتے ہیں۔ ہر سیل میں جینز (genes) پروٹین پروڈکشن کے لئے ’’بلیوپرنٹ‘‘ پر مشتمل ہوتے ہیں جس سے یہ تعین ہوتا ہے کہ سیل کس طرح سے کام کرے گا۔ جینز سے ہی طبعی خصوصیات کا بھی تعین ہوتا ہے۔

زیادہ تر سیلوں کا بنیادی ڈھانچہ یکساں ہوتاہے۔ ایک بیرونی تہہ جسے سیل ممبرین کہتے ہیں،سیل کے حدود اربعہ کا تعین کرتی ہے۔سیل ممبرین کا اندرونی حصہ ایک مائع پر مشتمل ہوتا ہے جسے سائٹوپلازم کہتے ہیں۔ سائٹو پلازم کے اندر کئی طرح کے ’’چھوٹے چھوٹے خصوصی اعضاء‘‘ ہوتے ہیں جنہیں آرگنیلز کہتے ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم عضو نیوکلیئس ہوتا ہے۔ یہ سیل کو کنٹرول کرتا ہے اور اسی کے اندر سٹرکچرز کی صورت میں جینیٹک میٹریل بھی ہوتا ہے۔ ان سٹرکچرز کو کروموسومز کہتے ہیں۔

کروموسومز کے اندر موروثی خصوصیات، جینیاتی معلومات یا جینیٹک انفرمیشن ڈی این اے (DNA) کے لمبے دھاگوں (strings)کی صورت میں موجود ہوتی ہیں جنہیں جینز (genes) کہتے ہیں۔

👣 سلمان رضا

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں