118

واٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیسبک میسنجر کے انضمام کا فیصلہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ترجمہ و تحریر ۔۔ زاہد آرائیں

واٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیسبک میسنجر
کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیسبک کے مالک مارک زکربرگ نے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیسبک میسنجر کو ضم کرنے کے حوالے سے کام شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

بلاشبہ یہ ایک لمبا کام ہے مگر 2020ع تک یہ کام مکمل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

ميسيجز، فائلز، وڈيوز اور تصاویر بھیجنے کے لیئے استعمال ہونے والی تینوں سروسز ملا دی جائیں گی جس سے میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے صارفین نہ صرف ایک ہی جگہ چیٹ کر سکیں گے بلکہ فائلز بھی بھیج سکیں گے۔

مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس وقت تک تینوں ایپس کا مرکز ایک نہ ہونے کی وجہ سے صارفين ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر پیغامات نہیں بھیج سکتے مگر ہماری کوشش ہے کہ 2019ع کے آخر میں یا 2020ع تک اس کو ممکن بنا لیا جائے۔

واضع رہے کہ اسکے بعد فیس بک سے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر پر ڈیٹا شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ تینوں ایپس میں پیغامات بھیجنے کا آپشن بھی مل جائے گا۔
صارفین کی طرف سے اسے بہترین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں