113

ناسا کا انسائٹ پروب مشن۔ ترجمہ و تلخیص ۔۔۔ زاہد آرائیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جستجو ویب سے تازہ ترین

ناسا کا انسائٹ پروب مشن

ترجمہ و تلخیص ۔۔۔ زاہد آرائیں

ناسا کے انسائٹ پروب مشن نے مریخ کی سطح پر زلزلہ پیما نصب کر نے کے بعد اس پر حفاظتی شیلڈ اور دیگر اوزار کامیابی سے لگا دیئے ہیں۔

ناسا کے جدید انسائٹ پروب مشن نے نومبر 2018ع میں مریخ پر لینڈ کیا تھا جس کے بعد کچھ ہفتوں تک اس کے سب آلات کے قابل عمل ہونے کی جانچ کی جاتی رہی تھی، اب ان سب آلات کو ایک ایک کر کے فعال کرنے کا کام شروع کیاجا چکا ہے۔

ان میں سے ایک سب سے خاص زلزلہ پیما آلہ (seismometer) ہے جس کا کام مریخ پر زلزلوں کا پتا لگانا اور انکی شدت ریکارڈ کرنا ہے،

یہ اپنی نوعیت کے حساب سے تاریخ انسانی کا پہلہ آلہ ہے جو براہ راست مریخ کی سطح پر لگایا گیا ہے۔

اس سے پہلے سب آلات پروبز پر ہی نسب ہوتے تھے۔

انسائٹ پروب نے زلزلہ پیما آلے کو لگانے کے بعد اس پر کامیابی سے ایک حفاظتی پرت (shield) بھی لگا دی ہے جو اسے طوفانوں اور درجہ حرارت کی تبدیلیوں سے محفوظ رکھے گی۔

مریخ کے کرہ ہوائی کی مناسبت سے دن اور رات کے درجہ میں 94 درجہ سینٹی گریڈ کو کانسٹینٹ رکھا گیا ہے، بلکل اسی طرح جیسے چائے کی کیتلی پر ٹی کوزی درجہ حرارت کو معتدل رکھتی ہے۔

انسائٹ مشن کو کم از کم دو زمینی سال اور تقریباً ایک مریخی سال تک قابل عمل رہنے کے لائق بنایا گیا ہے,

مگر اسکے بعد بھی جب تک اس کے سب آلات کام کرنے کے قابل رہیں گے تب تک اسکا استعمال کیا جاتا رہے گا۔

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں