39

عدسے کا کلیہ

عدسے کا کلیہ
____________________
ترتیب و انتخاب: ظہور احمد

’’ عدسے کے ذریعے بننے والی شبیہ (Image) کی خصوصیات کا مطالعہ ایک مساوات کے ذریعے کیا جاتا ہے جسے ”عدسے کا کلیہ” (Lens Formula) کہتے ہیں۔ ‘‘

ذیل میں ایک محدب عدسے (Convex Lens) عدسے سے بننے والی والی شبیہ پر علمِ ہندسہ (Geometry) کے بنیادی قوائد کے تحت غور کیا جائے تو عدسے کا کلیہ آسانی سے اخذ کیا جا سکتا ہے۔

یہ کلیہ عدسے کے ماسکہءِ خاص (Principal Focus) ‘f’ جسم (AO) کا عدسے کے مناظری مرکز (Optical Center) سے فاصلہ ‘p’ اور شبیہ (IB) کا عدسے کے مناظری مرکز سے فاصلہ ‘q’ کا آپس میں تعلق ظاہر کرتا ہے۔

شکل سے ظاہر ہے کہ مثلث ACO∆ اور مثلث ICB∆ مشابہ ہیں۔

لہٰذا

AO/IB = OC/IO = p/q ……….(i)

اسی طرح مثلث ECF∆ اور مثلث IBF∆ مشابہ ہیں۔

لہٰذا

EC/IB = CF/IF = f / q – f

لیکن

AO=EC

اسلیے

AO=IB = = f / q – f ………….. (ii)

مساوات نمبر (i) اور (ii) کی رُو سے

f / q – f = p/q

p(q -f) = qf

pq – pf = qf

تینوں کو p.q.f پر تقسیم کرنے سے

pq/pqf – pf/pqf = qf/pqf

1/f – 1/q = 1/p
1/f = 1/p + 1/q …………(iii)

حسابی سوالات حل کرتے وقت ان مقداروں کی قیمتیں درج ذیل اصول کے تحت منفی (-) اور مثبت (+) درج کی جاتی ہیں۔

حقیقی جسم یا عکس کے لیے مثبت
مجازی جسم یا عکس کے لیے منفی

عدسے کے کلیے سے متعلق مزید جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں