6

اے ایم ٹرانسمیٹر تحریر محمد عبداللہ

اے ایم ٹرانسمیٹر
تحریر
محمد عبداللہ

۔ مائیکرو فون
یہ صوتی توانائی یعنی آواز کو برقی توانائی میں تبدیل کرتا ہے کیونکہ اس کا لیول کم ہوتا ہے اس لیے اس کے لیول کو بڑھانے کے لئے ایمپلی فائر میں بیج دیتے ہیں

2 ۔ آڈیو ایمپلی فائر

اس کا کام آڈیو فریکوینسی کے لیول کو بڑھانا ہوتا ہے یہ برقی آڈیو سگنل کی طاقت (وولٹیج، کرنٹ) میں اضافہ کرتا ہے

3 ۔ ریڈیو فریکوینسی اوسی لیٹر

برقی ارتعاش گر ایک ایسا الیکٹرونک سرکٹ ہوتا ہے جو بار بار ایک ہی جیسا آوٹ پٹ پیدا کرتا ہے جیسے کہ sine wave یا square wave وغیرہ ۔ یہ اوسی لیٹر کیرئر فریکوینسی پیدا کرتا ہے جو ریڈیو سگنل کی ٹرانسمیشن کے لیے استعمال ہوتی ہیں ایک سادہ او سی لیٹر ایک کوائل اور کیپیسٹر سے بنا سکتے ہیں جسے ریزوننٹ ٹینک سرکٹ بھی کہتے ہیں

4 ۔ ایمپلی چیوڈ ماڈولیٹر
اس کی مثال ایسی ہے جیسے بلینڈر یا مکسر پانی اور نمک کو آپس میں ملا دیتا ہے اسی طرح یہ بھی آڈیو اور ریڈیو فریکونسی کو مکس کرتا ہے یہ آڈیو فریکنسی کو ریڈیو فریکوئینسی پہ سوار کر دیتا ہے جس کی بدولت ہماری نشریات دور تک سفر کرتی ہیں

5 ۔ ریڈیو فریکونسی ایمپلی فائر

ماڈولیٹر کی آوٹ پٹ کو آپ ڈائریکٹ بھی ٹرانسمیٹ کرسکتے ہیں لیکن رینج بڑھانے کے لئے ان کے وولٹیج اور کرنٹ میں اضافے کے لیے ان کو ریڈیو فریکوئینسی ایمپلی فائر میں بھیجا جاتا ہے جو ان کے لیول کو بڑھا دیتا ہے اور آگے انٹینا کو دے دیتا ہے۔ ایمپلی فائر میں آپ ٹرانزسٹر کا استعمال کرتے ہیں

6 ۔ اینٹینا
یہ ایسا آلہ ہے جو دو طرح کے کام سر انجام دیتا ہے ریسور سائیڈ پر یہ فضا میں موجود برقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) لہروں کو وصول کر کے برقی لہروں میں تبدیل کرتا ہے اور ٹرانسمیٹر سائیڈ پر الٹ۔ اسے ایرئل بھی کہا جاتا ہے۔ (ایرئل برطانوی انگریزی میں اور این ٹینا امریکی انگریزی میں) لغوی طور پر اینٹینا کا مطلب کیڑے کی مونچھ یا سر کا بال ہے جسے وہ مسلسل حرکت میں رکھتا ہے اور اس سے اردگرد کی اشیاء وغیرہ کو محسوس کرتا ہے)۔

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں